Sunday, 12 July 2015

Gardenia gummifera


نباتاتی نام : گارڈینیا گمیفیرا Gardenia gummifera  Botanical Name:
خاندان ©: روبی ناسیاRubinaceae Family:
انگریزی نام
دیسی نام:
 دیگرحوالہ جات: سری سوآئڈ ٹونگیڈا
ابتدائی مسکن(ارتقائ):
 مستعمل نام:۔باجی مانگا Telgu:-Bajji manga
قسم: پت جھاڑ  ، سدا بہا ر


 شکل:         قد:  فٹ میٹر   پھیلا : فٹ
 تعارف:۔ایک چھوٹا سا درخت جس کی ٹوئیسٹیڈ شاخیں ہوتی ہیں۔ چھال ہمواراور بھورے رنگ کی ہوتی ہے۔یہ فطری طور پر موسم خزاں میں پتّے جھاڑنے والا درخت ہے۔
پتّے:۔ چمڑے جیسی جھلک والے٬کھلے سے لیکن گولائی کی طرح کے بیس والے٬ آخری نوک پہلے منفرجہ زاویہ بناتے ہوئے پھر حادہ زاویہ والی باریک ہوتی ہے۔ پورے حاشیہ پرنقطہ دار ایک رگ سی ہوتی ہے۔ اس پر ایک گلینڈ کا اُبھار سا ہوتا ہے۔ جو پتّے کے اندرون سے آنے والی ہر رگ کے سنگم پر ہوتا ہے۔ اسے" domatia" کہتے ہیں۔
پھول:۔۔یہ بائی سیکسوئیل اور تنہا تنہا سے ہوتے ہیں۔ پھولوں کا رنگ: سفید رنگ کے جو بعد میں پیلاہٹ مائل ہو جاتے ہیں
 پھول آنے کا وقت:
 پھل: ۔یہ ایک بیر ہوتا ہے۔ یہ لمبا مُڑا ہو سا٬جس میں ایک پتلی endocarp ہوتی ہے۔ یہ ہموار ہوتا ہے۔ اور گانٹھ دار نہیں ہوتا ہے۔ بیج بہت چھوٹے اور کافی زیادہ ہوتے ہیں۔
ڈسٹری بیوشن:۔اس درخت کی نسل صرف انڈیا کے جزیرہ نما حصّے میں ہی ہوتی ہے۔ یہ فطری طور پر گرم اور خشک علاقوں میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ درخت صرف lateriteسائلsoil میں پیدا ہوتا ہے۔
کاشت: بذریعہ بیج اور قلم
نرسری احتیاطیں:۔یہ vegetative means کے ذریعے ہی لگایابڑھایا جا سکتا ہے۔اس مقصد کے لیے شاخوں کی قلمیں استعمال کی جاتی ہیں۔ جزوی طور پر سخت لکڑی کی کاٹی ہوئی قلمیں٬اور ہوا والی باہر نکلی ہوئی تہوں کی جڑ والی قلمیںافزائش کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔تنے کی کٹنگ 15 to 20 cmلمبی ہونی چاہییں۔ انھیں چکنی سوختہ کی گئی مٹّی میں کاشت کیا جاتا ہے۔ سایہ دارنرسری کیاریاں ترجیع دی جاتی ہیں۔ اور روزانہ پانی دینے کی ضرورت رہتی ہے۔ جڑ والی کٹنگ قلمیں 20 to 30 days میں پودا بننے کے لیے پھوٹ پڑتی ہیں۔ ان میں سے40% پودا بننے میں کامیاب ہو پاتی ہیں۔
بعد از شجر کاری احتیاط:۔قلموں کو نرسری کے اندر کیاریوں میں درج بالا احتیاطوں کے ساتھ پرورش کیا جاتا ہے۔حتّی کہ وہ جڑیں بنانا شروع کر دیتی ہیں۔ اور پھر اُنھیں فیلڈ میں شجر کاری کر دیا جاتا ہے۔ اس کے لیے نوومبر۔ دسمبر کا مہینہ موزوں رہتا ہے۔
خطرے کا امکان:۔ ICUNکی ریڈ لسٹ میں اس نسل کے درخت کو "Vulnerable " کے تخمینے ( گلوبل )میں رکھا گیا ہے۔
جگہ کا انتخاب:
نمایاں خصوصیات:          
شاخ تراشی:
بیماریاں:
استعمال ©:۔اس درخت سے حاصل ہونے والی گوند اینٹی سیپٹک٬اینٹی سپاسموڈک٬اینٹی ہیل منتھک ہوتی ہے۔ یہ گوند splenomegali, odontalgia, ناقص قسم کے السر٬زخم ٬پوپلا موٹاپا کے عوارض کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ جانوروں کے علاج میں زخموں سے٬پھوڑوں سے٬ مکھیاں٬پتنگے اور کیڑے بھگانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔



No comments:

Post a Comment