Sunday 3 May 2015

نباتاتی نام:اڈن سونیا ڈیگیٹیٹا Botanical Name: Adansonia digitata



نباتاتی نام:اڈن سونیا ڈیگیٹیٹا Botanical Name: Adansonia digitata
خاندان

©:مالویس Family:Malvaceae

انگریزی نام: اڈن سونیا monkey-bread tree ,dead-rat tree, Adansonia
دیسی نام: باباب, گورکھ چنچ املی۔ Baobab, Gorak Chinch imli
ابتدائی مسکن(ارتقائ):افریقہ، سوڈان، ایشیا
قسم:پت جھاڑ  شکل:گلدان نما ، پھیلا : 30فٹ                         قد:10-15 میٹر    
 پتے : مرکب برگچے ، 2-5انچ×1-2انچ
پھولوں کا رنگ:سفید ۔ملائی                پھول آنے کا وقت:مئی تا جولائی۔ رات کو کھلتے ہیں اور صبح جھڑ جاتے ہیں۔ خوشبو اچھی نہیں ہوتی
پھل : بیضوی ، بالدار پھل، لکڑی کی طرح سخت۔ 4-12انچ×2-5انچ           
کاشت:بذریعہ بیج۔ بیج حاصل کرنے کے لیے خشک پھل کا انتخاب کریں۔ پھل کو توڑکر بیج حاصل کریں۔ بیج پر موجود پوڈر کی تہہ دھو کر اتار لیں۔گہرے بھوری سیاہ مائل گردے کی شکل کے بیج گرم پانی میں ڈبو کر رکھیں جب تک پانی ٹھنڈا نا ہو جائے۔24گھنٹے تک پانی میں رکھیں۔ اسکے بعد خشک کر کے بوائی کر دیں۔بوائی بہار اور گرمیوں میں کی جا سکتی ہے۔اچھی طرح ٹرے ےا کیاری تیار کریں جس میں ایک حصے پتوں کی کھاد ایک حصہ مٹی اور ایک حصہ ریت ہو۔بیج کیاری پر پھیلا دیں۔ اور ان کو 4-6 mmموٹی ریت کی تہہ سے ڈھانپ دیں۔ ٹرے کو ہلکی سایہ دار اور گرم جگہ پر رکھیں۔ اور باقاعدگی سے پانی لگاتے رہیں جب تک اگا شروع نا ہو جائے۔ اگا شروع ہونے میں دو سے چھے ہفتے لگ سکتے ہیں۔ فنجائی سے بچنے کے لیے پودوں پر گہری نظر رکھیں اور حملے کی صورت میں فنجائی کش سپرے کریں۔ گملوں میں منتقلی کے لیے پنیری کا قد50 mmتک ہو۔ پودوں کاشروع میں اگا تیز ہوتا ہے۔ جب چھوٹے ہوتے ہیں تو اپنے جیسے بڑے درختوں کے مشابہ نہیں ہوتے
جگہ کا انتخاب:ریتلی زمین میںخوب پرورش پاتا ہے۔ زمین سیم ذدہ نہ ہو۔ کہر کو برداشت کرنے کی صلاحیت نا ہے ۔ پودوںکو گملوں میں کئی سال تک اگاےا جا سکتا ہے۔ جب تک پودے کا سائز گملے سے بڑا نا ہو جائے۔ اس خوبی کی وجہ سے انہیں کہر سے بچانے کے لیے گرم جگہ جیسے گلاس ہاوئس وغیرہ پر رکھا جا سکتا ہے۔
نمایاں خصوصیات:باغ، رقبہ، ےا پارک کے لیے خوبصورت انتخاب ، آہستہ بڑھوتری           Slow growing;
استعمال

©:لکڑی نرم اسپنج یا اسفنج کی طرح ہوتی ہے۔ بیج کا گودا ترشی ہوتا ہے اور کھایا جاتا ہے۔ باباب افریقہ میں روائیتی خوراک کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ بطور سبزی غذا کو بہتر بناتا ہے۔ خوراک کے تحفظ کا ضامن۔ دیہی ترقی کو جلا بخشتا ہے۔ اور قابلِ تاہید زمینی حفاظت۔ اور اس میں پالک کی نسبت 50%زیادہ کیلثیم پائی جاتی ہے۔آکسیڈینٹس کے بڑی مقدار ۔وٹامن سی مالٹے کی نسبت تین گنا زیادہ۔ان کی وجوہات کی بنا پر اسے سپر فروٹ بھی کہا جاتا ہے۔ پتے بطور چٹخارہ کھائے جا سکتے ہیں۔ خشک گودا تازہ بھی کھاےا جاتا ہے یا دودھ میں ملا کر فرحت بخش مشروب بھی بنایا جا سکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment