Sunday, 3 May 2015

نباتاتی نام:ایسر نگندو Botanical Name: Acer negundo


نباتاتی نام:ایسر نگندو Botanical Name: Acer negundo
خاندان

©:ایسی ریسی Family: Aceraceae

انگریزی نام: میپل، بوکس ایلڈر، میپل ایش             Mapple, Box elder, Mapple ash,
دیسی نام: ایسر، میپل۔ شکر کا درخت
 ابتدائی مسکن(ارتقائ):شمالی افریقہ، کینیڈا، گوئٹے مالا
قسم:پت جھاڑ



شکل:گول    سر                            قد:10-25 میٹر
پھولوں کا رنگ:ارغوانی                    پھول آنے کا وقت: فروری۔ اپریل
کاشت:بیج،قلم ۔پودے منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ بیج کی سرد موسم میں پکتے ساتھ ہے بوائی کر دینی چاہیئے۔ اگا کا عمل بہار میں شروع ہوتا ہے۔ بیجوں کو 24گھنٹوں تک ترکھیں اور پھر 2 - 4ماہ تک 1 - 8°cتک stratifyکریں۔ اگا آہستہ ہوسکتا ہے۔ پنیری کا قد 20cm ہو جائے تو منتقلی کے لیے موزوں ہے۔ اسکی کئی اقسام (Speies)پرجاتیوں کے لیے Layering گھٹی کا عمل بھی موزوں ہے جس کے لیے 12 ماہ کا عرصہ درکار ہے ۔ تازہ کونپلوں کی کٹنگ جون جولائی میں لگائی جائیں۔کٹنگ پر پتوں کے 2 - 3جوڑے ہونے چاہیئںاور نچلے حصے پر آنکھوں کا جوڑا۔ کٹنگ کے نچلے حصے سے چھال کی چھوٹی سی پرت اتار دیں۔ جڑبنانے والے ہار مون کے استعمال سے جڑ بننے کا عمل بہتر ہو جاتا ہے۔ گرمیوں میں ان کی نئی پھوٹ نکلنا شروع ہو جانی چاہیئے نہیںہوئی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آنے والے سردی کے دنوں میں زندہ نہیں رہیں گی۔
جگہ کا انتخاب:زیادہ تر قسم کی زمینوں میں اگایا جا سکتا ہے لیکن زیادہ تربہترین نکاس والی ، تر اور نرم زمین کو ترجیح دیتا ہے۔مکمل سورج ۔ریتلی اور
چکنی زمین میں بھی اچھا اگا ہے۔بہت اساسی یا الکلی زمین پر پودے کلوروٹیک (ذرد) chlorotic ہو جاتے ہیں۔
نمایاں خصوصیات:گلابی اور پیلے پتے۔تیز بڑھوتری ، بیضوی پتیاں جو کہ سردیوں میں سفید ہو جاتی ہیں۔ایک خوب صورت زیبائیشی پودا۔ پڑوسی پودوں کو بڑھوتری سے روکتا۔ دو صنفی ےا دو جنسی۔ بیج کے حصول کے لیے نر اور مادہ دونوں اقسام کے پودے لازمی لگانے ضروری ہیں۔ اوسط عمر 75-100سال۔
شاخ تراشی:با قاعدہ شاخ تراشی سے جھاڑی نما حالت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔شاخ تراشی کے لیے بہترین برداشت کا حامل۔ مکمل کاٹ دینے پر بھی جڑسے پھوٹ آتا ہے۔
 بیماریاں:ھنی فنجائی کے خلاف قوت مدافعت رکھتا ہے۔
استعمال

©:اس کی کھال کا اندرونی حصہ ،بیج اور عرق بطور خوراک استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے عرق میں چینی کی معقول مقدار موجود ہوتی ہے اس لیے اسے مٹھاس پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پودے کو الینیاوس Illinoisمیںرس یا عرق حاصل کرنے کے لیے تجارتی پیمانے پر اگاےا جاتا ہے۔ اسکی لکڑی ہلکی اور نرم ہوتی ہے۔اسے فائبر بورڈ بنانے کے لیے فائبر لکڑی کا تجارتی ذریعہ گردانا جاتا ہے۔ اسے تجارتی پیمانے پر مختلف آرائیشی اشیاء مثلاََلکڑی کے پیالے، قلم،ڈبے ،ڈرم ،سستا فرنیچر اور دیگر اشیاء بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔بطور ایندھن۔ اسکی اندرونی کھال سے ایک چائے بنائی جاتی ہے جو قئے آور دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

No comments:

Post a Comment