Friday, 10 July 2015

Cochlospermum religiosum


 نباتاتی نام : کوکلوسپرمم ریلی جیوسم Cochlospermum religiosum Botanical Name:
خاندان : کوکلوسپرماسیا Cochlospermaceae Family:
انگریزی نام: ہیلو سیلک کاٹن پیلی ریشمی روئی  yellow silk cotton
دیسی نام: گلگل Galgal
ابتدائی مسکن(ارتقائ):انڈیا میں ایسے درخت بہت سی جگہوں   پر لگائے جاتے ہیں۔قدرتی طور پر خشک علاقوں اورچٹانی علاقوں میں ہوتے ہیں۔



قسم: پت جھاڑ 
 شکل:        قد:  20/10فٹ۔ چھ میٹر یا کم و بیش   ُُُُپھیلا 10فٹ
شکل : چھوٹا سے میڈیم سائز کا درخت ہوتا ہے۔
پتے:10/6 انچ لمبے10/3انچ5/3لمبی /گہرے سبز اوپر سے بھورے نیچے سے۔ پتّے متبادل رُخ ہوتے ہیں۔ اور گولائی میں 7.5 to 20 cmقطر کے ہوتے ہیں۔ یہ ٹہنیوں کے آخر پر ہوتے ہیں۔ یہ ہتھیلی نما ہوتے ہیں۔ 3 to 7(5 common lobed) جب مکمل بالغ ہوتے ہیں اس وقت جھلّی داراوپر سے ہموارملائم سے ہوتے ہیں۔ جب کہ نچلی طرف سے کھردرے اُبھار سے ہوتے ہیں۔ Petiole کی لمبائی cm 5 to 23ہوتی ہے ۔نوجوانی کے وقت پتّہ نرم اورملائم ہوتا ہے۔  
 پھولوں کا رنگ:چمکدار سنہری پیلے                   پھول آنے کا وقت: گچھوں میں،۔لمبے بے بُو ٬سنہری پیلے٬7.5 to 13 cm چوڑائی والے ہوتے ہیں۔ اور یہ پتّوں سے پہلے لگے ہوتے ہیں۔ پتیاں 5اور5 ہی سینٹی میٹر لمبائی والی لیکن گہرائی میں پکّی پھنسی ہوئی ٬اور چوڑی ہوتی ہیں۔
پھل : ناشپاتی طرز کے کیپسول نما ہوتے ہیں۔ قاعدہ baseپر بے تُکّے تنگ سے ہوتے ہیں۔ ایک پھل کے پانج سیل معلوُم ہوتے ہیں۔ جو دراڑوں سے پہچان کیے جاتے ہیں۔ ان کے اندر لا تعداد بیج ہوتے ہیں۔ جو کہ لمبے سے ہوتے ہیں۔ یہ بیج خاکی ٬گردہ نما٬گڑھے دار ہوتے ہیں۔ ان کے گردا گرد پیلا براو ¿ن یا سفید ریشمی مواد ہوتا ہے۔ جس نے روئی کی طرح خارج ہونا ہوتا ہے۔ پھل :کیپسول4/2انچ چوڑا،بیج سرخ گردے کی شکل کے،
کاشت : ،نشوونما بیجوںسے ہوتی ہے،
جگہ کا انتخاب:
نمایاں خصوصیات : تبصرہ ایک سخت جان پودا جو3000فٹ کی بلندی تک پہاڑی علاقوںمیںہوتا ہے۔ تیزی سے بڑھنے والا درخت ہوتا ہے۔ جس کا کھلاگھیر ہوتا ہے۔               
شاخ تراشی:
استعمال: اس سے شفاف گوند نکلتی ھے،بیج بھون کے کھائے جاتے ہیں،گاڑھا عرق ٓاٹے کے ساتھ ملا کرکھاتے ہیں،خشک پھول اور پتے بھی اشتہارءافزاءہوتے ہیں۔ لکڑی نرم ہوتی ہے۔ جب کہ چھال بانسری نما روُپ اختیار کر لیتی ہے۔ جو کہ ریشے دار ہوتی ہے۔ آڑھی diagonal لکیروں کی حامل ہوتی ہے۔اور کریک دار دراڑوں والی ہوتی ہے۔ درخت ہمیشہ پتّوں سے محروم سا نظر آتا ہے۔ لیکن پیلے روشن پھولوں سے بھرا پُرا رہتا ہے۔لیکن جب جوبن پر ہوتا ہے۔ سبزہ اس سے ٹپکتا ہے۔ جو کہ اس کے جوڑا نما پھاڑیوں جیسے پتّوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یا پھر اُس وقت بھی خوشنما لگتا ہے۔ جب اسکے کیپسول نما پھل پھوٹتے ہیں۔ اور کاٹن نکالنے کو تیارہوتے ہیں۔اُس وقت ایک اورنج رنگ کا جوس بھی خارج ہونے لگتا ہے۔ جو کہ جوڑوں سے خارج ہوتا ہے۔ درخت سے ایک گوُند خارج ہوُتی ہے۔ جس کے کچھ تجارتی استعمالا ت ہیں۔ لوکل علاقوں میں یہ گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے کام آتی ہے۔ ریشمی روئی تکیوں گدیلوں ٬ mattressesکی بھرائی کے کام آتی ہے۔


No comments:

Post a Comment