Wednesday, 8 July 2015

Cinnamomum iners


نباتاتی نام : سینامومم انرسCinnamomum iners  Botanical Name:
خاندان ©: لاریسی  Family:Laurraceae  
انگریزی نام: سینامومم  Cinnamomum 
دیسی نام: دار چینی Daar chini
ابتدائی مسکن(ارتقائ):کمبوڈیا، بھارت، انڈونیشیا (جاوا)، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ، ویت نام اور لاو ¿س
قسم: سدا بہار درخت




شکل: گول                    قد:20 تا 30 میٹر
پتے : تازہ پتیوں اور دار چینی کی مضبوط بو کے ساتھ اندرونی چھال ، سادہ، مخالف یا ذیلی پتے برعکس.
 پھولوں کا رنگ: سبز رنگ                  پھول آنے کا وقت: مارچ
 پھل :جامنی رنگ کا، ایک بیج پر مشتمل 1 سینٹی میٹر بیری ہے
کاشت:بیج
جگہ کا انتخاب:
نمایاں خصوصیات:          
شاخ تراشی:
بیماریاں:
استعمال ©: دار چینی۔ سری لنکا اب دنیا بھر کی فراہمی کے 80-90٪ کی پیداوار، اور یہ بھی ایک تجارتی پیمانے پر شلز اور مڈغاسکر میں کاشت کیا جاتا ہے ۔

CINNAMON دار چینی سائنسی نام: Zeylanicum
دار چینی جو عرف عام میں دال چینی کے نام سے مشہور ہے یہ ایک درخت کی خوشبو دار چھال ہے ۔ جو ہر گھر میں ،گرم مصالحو ں میں استعمال ہو تی ہے ۔ دار چینی کے درخت سری لنکا اور جنوبی ہندوستان میں پائے جاتے ہیں اسے پیس کر سالن کو خو ش ذائقہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا تاہے ۔ زمانہ قدیم سے دار چینی کا استعمال دوائیو ں میں ہو تا آیا ہے۔ حکیم جا لینو س ، قدیم ہندی اطباءاور اسلامی اطبا ءنے دار چینی کا ذکرکیا ہے ۔ 
اس وقت دنیا بھر میں کئی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہو رہی ہے اور خون کی گردش کو بہتر بنانے کی وجہ سے اسے دستوں اور جوڑوں کے دردوں کے علاج کے لیے ا ستعمال کیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق دارچینی انسولین کی مقدار کو کنٹرول کر سکتی ہے۔
دار چینی اینٹی بیکٹیریل خاصیت رکھتی ہے۔ یہ پیٹ کی بیماری، ٹائیفائیڈ، ٹی بی اور یہاں تک کہ کینسر جیسی بیماریوں میں بھی مفید پائی گئی ہیں۔ اس طرح کہا جا سکتا ہے کہ دار چینی صرف گرم مسالا ہی نہیں، بلکہ ایک ڈسپنسر بھی ہے۔
دارچینی پارکنسن(رعشہ) کے مریضوں میں بیماری کا اضافہ روک سکتی ہے۔ دارچینی کا استعمال حیاتیاتی میکانیکل ، خلوی اور جسمانی تبدیلیوں کو روک دیتا ہے جو رعشہ کے مریض کے دماغ میں پیدا ہوتی ہیں۔ -
چینی دار چینی ( سنامونم کاسیا) اور سیلون کی اصلی دارچینی (سنامونم ویدم) دارچینی کی دو بڑی اقسام ہیں سیلون کی دارچینی چینی دارچینی سے زیادہ خالص ہے - اگرچہ دار چینی کو باورچی خانے کے بہترین خوشبودار مصالحے کے طور پر جاناجاتا ہے لیکن اس میں صحت یاب کرنے کی ممتاز اور قابل ذکر خصوصیات موجود ہیں۔ دار چینی جریان خون، فلو، رافع ریاں،متلی اور خرابی معدہ کو ختم کر نے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے اور مرض کو روکنے والی بہترین دوا ہے۔ یہ آنتوں میں سے گیس خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔
دارچینی کا بد ہضمی اور زخموں کو مندمل کرنے کا روایتی استعمال جدید سائنس سے بھی تائید پاچکا ہے، بہت سے کھا نے پکانے میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات کی طرح یہ بھی جسم کے لیے طاقتور اور جراثیم کش ہے۔ یہ مختلف اقسام کے بیکٹیریا کو ختم کرسکتی ہے۔ دارچینی کی اہمیت اس کے اندر پائے جانے والے دو خاص تیلوں اور ایوجنیول سینملڈ ہڈی کی وجہ سے بہت زیادہ ہے

No comments:

Post a Comment