Wednesday, 29 April 2015

Acacia auriculiformis


نباتاتی نام:اکیشیا اوریکیولیفارمس Botanical Name: Acacia auriculiformis
خاندان

©:مائمو سیسی Family:Mimosaceae

انگریزی نام: Earleaf acacia, ایئرلیف اکیشیا Australian acacia آسٹریلیین اکیشیا
دیسی نام: اوری،ببول Babul،ٹین وٹل،  tan wattle



ابتدائی مسکن(ارتقائ):آسٹریلیا، انڈونیشیا
قسم:سدا بہار            شکل:پھیلاﺅ :2-4 میٹر چوڑا ،تنے کی موٹائی 50سینٹی میٹر (قطر) ہے۔دھڑ ٹیڑھا ہوتا ہے۔           قد:30میٹر
 پتے: متبا دل۔سادہ ،تھوڑے سے خمیدہ، چپٹی پلیٹ کی طرح ، 5-8 انچ لمبے،بنےاد کے قریب ایک معمولی غدود کے ساتھ۔   
 پھول: رنگ:ہلکا ذرد ،ملائی ذرد،خوشبودار ۔پھول جوڑوں کی شکل میں 8سینٹی میٹر لمبے ہوتے ہیں۔ پھول آنے کا وقت:پورا سال
 پھل۔پھلی چپٹی ہوتی ہے پکنے پر بل دار ہو جاتی ہے۔ پھلی کا سائز 1.5 ×6.5 سینٹی میٹر۔ فی پھلی 15 بیج، ایک کلو میں 47000 بیج ہوتے ہیں ۔
 کاشت:بیجوںکو پکنے پر پھلیوں سے نکال کر مخصوص درجہ حرارت پر ہوا بند برتنوںمیں 18ماہ تک سٹور کریں۔بوائی سے پہلے بیجوںکو کھولتے پانی میںابال لیں۔اس کے بعد ٹھنڈا کریںاور 24گھنٹے تک بھگو کے رکھیں یا گرم پانی میں24گھنٹے تک بھگو کے رکھیں اور دوپہر کے وقت بوائی کریں۔6دنوں میں اگاﺅ شروع ہو جا ئے گا ۔ بوائی کے لیے ٹرے یا کیاریوں میںنرم بہترین نکاس والی مٹی ہو۔بوائی کے لیے گہرائی 0.6-1.2 سینٹی میٹر۔بوائی گملوں میں بھی کی جا سکتی ہے۔جب پنیری چھوٹے پتے نکالنے شروع کر دے تو اسکی منتقلی کی جا سکتی ہے۔جب پنیری کا قد 15 تا3o سینٹی میٹر ہو جائے۔ کاشت کے ممالک

©:جنوب مشرقی ایشیا ، سوڈان وغیرہ۔

جگہ کا انتخاب:تیز تیزابی سے لیکر اساسی زمین، نرم چکنی تا گہری ریتلی۔
نمایاں خصوصیات:زیبائشی درخت، خوبصورت پتے، تیز بڑھوتری۔
شاخ تراشی:حسب ضرورت
بیماریاں:رپوٹ نہیں ہوتی ہیں۔
استعمال

©:ایندھن کے لیے وسیع پیمانے پر کاشت ہوتا ہے۔لکڑی کاغذ،فرنیچر اور آ لات بنانے کے کام آ تی ہے۔اس میں ٹینن tanin


پایا جاتا ہے۔ بھارت میں اس کی لکڑی اور چارکول بڑے پیمانے پر ایندھن کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ درخت کی گوند تجارتی پیمانے پر بیچی جاتی ہے ۔آسٹریلوی اس کو انلجیسک )analgasic درد کو آرام پہنچانے والی دوا )بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اس کا عرق پھپھوندی کش ہوتا ہے جو لکڑیوں پر حملہ آور ہوتی ہے۔high specific gravity چارکول(0.6 to 0.75 ) اورفی کلو کیلوریز کی مقدار (4.800 to 4.900 K cal/Kg )cloric value ہے ۔

No comments:

Post a Comment