Wednesday, 29 April 2015

Abroma augusta Linn


نباتاتی نام:ابروما اوگسٹا - Botanical Name: Abroma augusta Linn
خاندان : اسٹرکولیے سی  Sterculiaceae


انگریزی نام: ڈیولس کاٹDevil's Cotton شیطان کی کپاس
دیسی نام: تمبول،اولتکمبل
ابتدائی مسکن(ارتقائ):ایشیا
قسم:سدا بہار
شکل:سیدھا             قد:2-4 میٹر
پھولوں کا رنگ:گہرا سرخ۔غیر معمولی ظہور
   پھول آنے 
کا وقت:اواخر بہار تا اوائل گرما
 جگہ کا انتخاب:مکمل سورج ےا جزوی سایہ ۔ سوہا مٹی کا مرکب ۔ زمیں اچھی طرح ہل چلا کر تےار کی جائے۔مناسب مقدا میں گوبر ےا نامیاتی کھاد کا استعمال کریں۔
کاشت:بذریعہ بیج ۔ ۱۲ تا ۰۳ دن میں اگاﺅ ہوتا ہے۔ درجہ حرارت ۴۲ ڈگری سینٹی گریڈ ۔بیج کے علاوہ تنے کی قلم سے بھی اگائی جاتی ہے۔ جڑ کے زیر بچہ سے بھی اگائی جاتی ہے۔بیجوں کی زندہ رہنے کی مدت کم ہوتی ہے۔ تازہ بیجوں کو 15منٹ تک 28ڈگری سینٹی گریڈ پر پانی میں بھگوئیںاور بیجائی کر دیں۔حشرات کش ادویات لگا کر بوائی کرنے سے اگاﺅ کی شرح بڑھ جاتی ہے۔اگائی کے لیے بہترین درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈہے۔ اچھی شر ح اگاﺅ کے لیے بیج کی 5cm کی گہرائی تک بوائی کی جائے اور کم فاصلے پر لگائے جائیں ۔
برداشت:اچھی فائبر کی فصل کے حصول کے لیے برداشت کا موزوں وقت جولائی اوردسمبر کے مابین کا ہے جب فصل 100-120دن کی ہو جائے ۔سال میں چار مرتبہ برداشت کی جا سکتی ہے مگر عموماََایک ےا دو دفع برداشت کی جاتی ہے۔اوسط پیداوار فائبر 735-900 کلوگرام فی ہیکٹر ہے۔               
نمایاں خصوصیات:پتے اور تنے پر بال ہوتے ہیں جو چھونے پر خارش کا سبب بنتے ہیں ۔تیز بڑھوتری
شاخ تراشی:زمین سے 25cm کے فاصلے سے کاٹ دیا جائے تو نئے شگوفے پھوٹنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔
استعمال
:ادویاتی پودا۔ اسقاط حمل کے لیے۔ تپ دق۔ سوجاک۔ ذیابیطس۔پیٹ کے درد کے لیے۔ ورم جلد اور بوٹیرن کے امراض۔تب وجع المفاصل (گٹھیے کا بخار) ۔ جوڑوںکا درد۔ سر درد کا علاج۔ چھال سے جوٹ کی طرح ریشہ بنتا ہے۔فصل کو بطور سبز کھاد بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment