Tuesday 7 February 2017

Planatus orientalis چنار

نباتاتی نام : پلاٹینس اور ینٹالس Botanical Name:Planatus orientalis Linn 
خاندان ©:پلاٹینیسی Family: Platanaceae
انگریزی نام: پلینٹین Plaintain 
دیسی نام: چنار Chinar Chanar 
ابتدائی مسکن(ارتقائ):جنوب مغرب ایشیائ۔پاکستان میں شمالی علاقوںپشاور،بلوچستان،اسلام آباد اور لاہور میں پایا جاتا ہے۔
قسم: پت جھاڑ 
 شکل: تاج نما،بیضوی قد: 20تا 25میٹر   پھیلاﺅ : 
پتے: پتے سادہ ہیں12تا20سینٹی میٹرلمبے،اور 5تا7 گہری lobes۔نراور مادہ پھول علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں نر پھول denselyمڑے ہوئے اور سر سے گول اور مادہ پھول بھی اسی طرح ہوتے ہیں۔
 پھولوں کا رنگ: پھول آنے کا وقت: مارچ اور مئی
پھل : پھل سر سے گول اور قطر میں 2.5 تا7.5 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔
کاشت:بیج،اور غیر جنسی طریقے دونوں سے بیج بڑے چھوٹے ہوتے ہیں اور اکھٹے کرنے مشکل ہوتے ہیں۔
جگہ کا انتخاب:ایک غیر روادار جو ریتلی ،acdicزمینوں پر بڑھتا ہے ایک سرے سے دوسرے سرے کے ساتھ ساتھ اور بھیگے ہوئے دریاو ¿ں کے کناروں کےساتھ بڑھتا ہے۔بارش کی 1000تا2000ملی میٹرسالانہ۔درجہ حرارت 20تا40ڈگری سینٹی گریڈ اور سطح سمندر سے بلندی 3000میٹر۔
نمایاں خصوصیات:
شاخ تراشی:
بیماریاں:
پیداوار: قطر 2cmہے غیر معمولی۔
لکڑی کی خصوصیات 
دانہ :سیدھا،درمیانہ عمدہ اور غیر ہموار لچکدار
رنگ :لکڑی ہلکی سے بادامی مائل براو ¿ن
کثا فت: sg 0.59 ۔ کلوریز کی مقدار کلوریز فی کلو گرام 
مظبوطی :قدرے سخت،بھاری اور مضبوط
استعمال:تعمیرات ،ایندھن ،لکڑی سے بننے والی چیزوں کے ساتھ فرنیچر،اور زمینی کٹاو ¿ کو روکنا۔
چنار
ادویاتی استعمال: مزاج:سرد و خشک۔افعال:جالی،قابض،مسکن درد،مجفف اور قروح۔استعمال:برگ چنار کو اورام بلغمی اورام مفاصل پر باریک پیس کر ضماد کرتے ہیںاور اس کے پوست کو جلا کر گندے اور مستعفن زخموں پر چھڑکتے ہیںنیز برص تشقیر جلد اور قروع ساعیہ پر طلا کرتے ہیں خشک شدہ پتوں کو باریک پیس کر ذرور کرنا بھی زخموں کو خشک کرنے کے لئے نافع ہے تازہ پتوں کا ضماد زخموں کو بھرنے کے لئے مفید ہےے پوست چنار کو سرکہ میں پکا کر درد دندان کو تسکین دینے اور مسوڑھوں کے گرم ورموں کو زائل کرنے کے لئے بہتر ہے اس کے پھول اور پھل کو باریک پیس کر ہلاس لینے سے نکسیر بند ہو جاتی ہے۔مضر:پھیپھڑوں اور چشم کے لئے مضر ہے۔بدل :پوست انار ترش۔

No comments:

Post a Comment