Friday, 24 February 2017

Bulbs Growing گلیڈ، نرگس، لیلی، زعفران وغیرہ کی کاشت





















گل شبو (Tuberose)
موسم گرما میں ہونے والا ایک خوشبو دار پھول 
پتوں کے درمیان سے بڑھنے والے تنے پر لگنے والا گل شبو، سفید رنگ کا ایک چھوٹا لیکن خوبصورت پھول ہے. جو ایک بھینی بھینی دلپذیر مہک رکھتا ہے. اس کے بلب کی مدد سے اسے لگایا جاتا ہے.
اس کی دو اقسام ہیں، اکہری (سنگل) اور دوہری (ڈبل). ہمارے علاقوں میں اس کے بلب فرورری/ مارچ میں بآسانی دستیاب ہوتے ہیں، جنہیں کورا ختم ہونے کے بعد لگایا جاتا ہے. اس کے بلب ٦-٨  انچ کی دوری سے زمین میں ٢-٤ انچ گہرے لگائے جاتے ہیں. کم و بیش ٣ ماہ میں اس پر پھول لگتے ہیں جنھیں اگر اپنے گلدان کی زینت بنانا ہو تو چینی کے ٢ فیصد محلول میں تقریبا ایک ہفتے تک تر و تازہ رہنے کے ساتھ فضا میں اپنی خوشبو بھی بکھریں گے، انشاء الله.
گل شبو کے بلب ٤ سال تک پھول دیتے ہیں. اس کے بعد انہیں زمین سے نکال کر دوبارہ لگاتے ہیں. ہمارے علاقے میں درجہ حرارت زیادہ نہیں گرتا اس لیے انہیں زمین سے نکلنے کی ضرورت نہیں پڑتی. اور اگلے سال اس کے مزید بلب بھی ساتھ پیدا ہو جاتے ہیں. دسمبر میں اس کے پتے پیلے پڑنا شروع ہوتے ہیں، جو بلب کے سونے (dormant ہونے ) کی نشانی ہے. جب سارے پتے بلکل پیلے پڑ جایئں تو پانی نہیں ڈالنا چاہئے کہ بلب کے گلنے کا خطرہ ہے. اور اگر بلب نکالنا مقصود ہو تو انہیں اس مرحلے پر نکالا جا سکتا ہے اور کھلی  ہوا میں ٨-١٠ دن سکھانے  کے بعد، اور فرورری/ مارچ میں دوبارہ لگانے تک، جالی دار تھیلوں میں محفوظ رکھ سکتے ہیں.






No comments:

Post a Comment