Wednesday 8 July 2015

Canthium diacoccum


نباتاتی نام : کین تھم ڈایا کوکم  Botanical Name: Canthium diacoccum
 خاندان :۔روبی ناسیاRubinaceae
 انگریزی نام :
دیسی نام :
مستعمل نام:۔نلّابولوسی Telgu:-Nalla bolici
تعارف:۔ایک چھوٹا اور میڈیم سائز کا درخت ہوتا ہے۔ جو سدا سبز قسم میں آتا ہے۔ قد9 meterتک اور شاخیں پھیلی اور جھکی جھکی سی ہوتی ہیں۔ درخت چھتر مارتا ہے۔ اس کا تنا کٹا کٹا سا ہوتا ہے۔ چھال گہری گرے رنگ کی٬جس کے اندر لمبائی کے رُخ چیرن ٬چھیدیں سی ہوتی ہیں۔
پتّے:۔ڈارک گرین٬نیزہ نما یا اوول ڈیزائن کے تیکھے اور چمکدار سے ہوتے ہیں۔
پھول:۔pentamerous ٬سفید٬خوش مہک والے ہوتے ہیں۔ یہ پھول گھنے اور ایک ٹہنی کے ایکسل پر چھتری نماcymes میں ٬چمڑے جیسی جھلک دیتے ہوئے لگے ہوتے ہیں۔ یا پھرایک چھوٹی سی ڈنڈی پر جھرمٹ سا بنائے ہوتے ہیں۔
 پھل: ۔یہ ایک لٹکتی ہوئی سی شے ہوتی ہے۔ جو پک جانے پر کالی اور جھری زدہ سی ہو جاتی ہے۔
استعمالات:۔ چھال مختلف قسم کے بخاروں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اور بیرونی فریکچر کے لیے استعمالعلاج کے لیے کا آمد ہوتی ہے۔ پتوں کے اندر سائینک ایسڈ کی موجودگی کا علم ہو سکا ہے۔

لکڑی زرعی آلات بنانے کے کام آتی ہے۔اس کے علاوہ نازک قسم کے اوزار اور دیگر اشیاءمثلا ¿ کنگھیاں٬کھلونے٬پیالے٬جار٬میز کی نازک ٹانگیں٬لمبی ڈانگیں اور لمبے کھونٹے اس لکڑی سے بنائے جاتے ہیں۔ کھڈیوں اور لوموں میں استعمال ہونے والی بڑی شٹلز خاص طور پر ریشم کے کپڑے کی بُنتی کے لیے٬ اس درخت کی لکڑی کی بنتی ہیں۔

No comments:

Post a Comment