Tuesday, 7 February 2017

Pistacia Lentiscus کند ررومی

نباتاتی نام: پسٹا شیا لینٹسکس Botanical Name:Pistacia Lentiscus 
خاندان ©:Family: 
انگریزی نام: میٹک (Mastis Mastich)
دیسی نام: (عربی)مصطلگی،علک رومی(فارسی)کند ررومی
ابتدائی مسکن(ارتقائ):
قسم: پت جھاڑ  ، سدا بہا ر 
 شکل: ماہیت:ایک درخت کا گوند ہے جس کا رنگ سفید زردی مائل شفاف اور مزہ کسی قدر شریں خوشبودار ہو تا ہے اگر اس کو کھرل میں دستہ سے بزوررگڑا جائے تو باریک نہیں ہوتی بلکہ چمٹ جاتی ہے۔ قد:  میٹر   پھیلاﺅ : فٹ 
پتے:  انچ لمبے  انچ چوڑے  
 پھولوں کا رنگ: سفیدی مائل مدھم ذرد پھول آنے کا وقت: مئی اور جون
پھل : 
کاشت: بذریعہ بیج اور قلم
جگہ کا انتخاب:
نمایاں خصوصیات:جھاڑ کی خوبصورتی
شاخ تراشی:
بیماریاں:
استعمال: مصطلگی Mastich
ادویاتی استعمال: مزاج:گرم 2خشک2 ۔افعال:مقوی معدہ و جگر،کاسر ریاح،ملین باقبض،منفث،بلغم،ملطف محلل اوررام جاذب رطوبات،جالی،قابض وحابس خون مختلف بدر قات کے ساتھ مختلف اخلاط کی مسہل۔استعمال:مصطلگی کو مقوی معدہ اور کاسرریاح ہونے کی وجہ سے ضعف معدہ وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں۔بغرض تلین گل قند کے ساتھ ملا کر کھلاتے ہیں ورموں کو تحلیل کرنے کے ضمادوں میں شامل کرتے ہیں جاذب رطوبات ہونے کی وجہ سے نفث الدم اور دوسرے اعضاءکے جریان خون میں استعمال کراتے ہیں ملطف اور منفث بلغم ہونے کی وجہ سے کھانسی کو دورکرنے اورقصبتہ الریہ کے تصفیہ کے لئے استعمال کرتے ہیں غاریقون کے ساتھ مسہل صفراءاور ہلیلہ جات کے ساتھ مسہل سودا ہے جالی ہونے کی وجہ سے ابٹن میں شامل کرکے چہرہ پر ملتے ہیں ۔مصطلگی کو کھرل میں ڈال کر نہایت ہلکے ہاتھ سے دستہ کو پھرانا چاہیے زور سے رگڑنے یا کوٹنے سے باریک ہونے کی بجائے چمٹ جاتی ہے۔مزید تحقیقات:مصطلگی کے کیمیاوی تجزیہ سے یہ پتہ چلا ہے کہ اس میں تیل ہو تا ہے اور کچھ ایسڈ ہوتے ہیں۔مشہور مرکبات:(1)جوارش مصطلگی(2)جوارش جالینوس۔

No comments:

Post a Comment